Aaj News

پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، مختلف شہروں سے ایک ارب سے زائد اسمگل شدہ سگریٹس اور خام مال ضبط

چھاپے کے دوران سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی ہے، ایف بی آر حکام
شائع 30 اکتوبر 2025 09:00pm

پاکستان کسٹمز نے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرکے ایک ارب دس کروڑ روپے سے زائد کے اسمگل شدہ سگریٹس اور خام مال ضبط کرلیا ہے۔ چیف کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی نگرانی میں لاہور، حیدرآباد اور ٹنڈواللہ یار میں چھاپے مارے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران اسمگل شدہ سگریٹس اور غیر قانونی سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال سپلائی کے متعدد نیٹ ورکس پکڑے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ڈسکہ میں رائس ملوں کی آڑ میں غیر قانونی سگریٹ سازی کی جارہی تھی، دو رائس ملوں پر چھاپے کے دوران سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔

کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) حیدرآباد نے متعدد آپریشنز میں تین لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد پیکٹس, ستتر لاکھ سے زائد اسٹکس، درآمد شدہ اور جعلی سگریٹس ضبط کی ہیں۔

AAJ News Whatsapp

رواں ماہ کے دوران حیدرآباد میں تقریبا ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ خام مال ضبط کیا تھا تھا۔ ٹنڈو اللہ یار کے قریب چھاپہ مار کر ساڑھے چار سے پانچ کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ خام مال پکڑا گیا تھا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ یہ کاروائیاں غیر قانونی تمباکو سپلائی چین کے خلاف ایف بی آر کے پر عزم ہونے کی آئینہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت اسمگلنگ ، ٹیکس چوری اور غیر قانونی سگریٹ سازی کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

investigation

Federal Board of Revenue

Pakistan Customs

cigrettes