Aaj News

خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار، سروں کی قیمت بھی مقرر

فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف بھی شامل ہیں، ذرائع
شائع 30 اکتوبر 2025 06:37pm

خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ فہرست میں شامل ایسے دہشت گردوں نام بھی موجود ہیں جن کے سر وں کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات و دیگر علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر ہے۔

AAJ News Whatsapp

کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔

فہرست میں باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی شامل ہے جن کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقرر کی گئی ہے۔

breaking news

anti terrorism

KhyberPakhtunkhwa

Most Wanted Terrorists

Peace And Security