سردیوں میں گھر پر لِپ بام بنانے کے 5 آسان طریقے
خشک اور پھٹے ہونٹ صرف سردیوں کی شکایت نہیں، بلکہ پانی کی کمی، سورج کی روشنی یا ہونٹوں کو زیادہ چبانے کی عادت بھی ہونٹوں کے پھٹنے یاخشک ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ اسٹور سے خریدے گئے بامز وقتی راحت تو دیتے ہیں، لیکن ان میں شامل الکحل اور مصنوعی خوشبو ہونٹوں کو لمبے عرصے میں اور خشک کر سکتے ہیں۔
خوشخبری یہ ہے کہ آپ گھر پر ہی 10 منٹ سے بھی کم وقت میں قدرتی لپ بام تیار کر سکتے ہیں۔ یہ بامز ناریل کا تیل، شہد، مکھن اور بیز ویکس جیسے جلد دوست اجزاء سے بنتے ہیں جو ہونٹوں کو غذائیت، نرمی اور نمی فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، آپ انہیں اپنی پسند کے خوشبو یا ضروری تیل کے ساتھ حسبِ منشاء تیار کر سکتے ہیں۔
کول تار والا شیمپو خشکی کے لیے بہترین، لیکن یہ محفوظ ہے؟
یہ ہوم میڈ لپ بامز سادہ، سستے اور ہونٹوں کے لیے زیادہ صحت بخش ہیں۔ چاہے آپ کو چمکدار لپ بام پسند ہو، رنگین یا پودینے والا، ہر ذائقے کے لیے یہ آسان ترکیبیں موجود ہیں۔
5 آسان ہوم میڈ لپ بامز ترکیبیں
ناریل کا تیل اور بیز ویکس لپ بام
1 چمچ ناریل کے تیل میں 1 چمچ بیز ویکس اور چند قطرے وٹامن ای آئل (اختیاری) ملا لیں۔
ان اجزاء کو مائیکروویو یا ڈبل بوائلر میں پگھلائیں، اچھی طرح مکس کریں۔ چھوٹے برتن میں ڈال کر 10 منٹ کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔
یہ پھٹی ہوئی جلد یا ہونٹوں کے لیے بہترین ہے۔
گھٹنے میں مسلسل درد کو ’ایروبک‘ سے کیسے ختم کریں؟
شہد اور بٹر لپ بام
1 چمچ بٹر اور 1 چمچ ناریل کا تیل پگھلائیں، اب اس میں 1 چمچ شہد شامل کریں۔ انہیں اچھی طرح مکس کرلیں، لپ بام کے برتن میں ڈالیں اور جمنے دیں۔
یہ شدید پھٹے ہونٹوں کے لیے مرہم کا کام دیتے ہیں۔
کوکوا بٹر چاکلیٹ لپ بام
کوکوا بٹر بنیادی طور پر چاکلیٹ بنانے میں استعمال ہوتی ہے، لیکن یہ جلد، بالوں اور ہونٹوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
1 چمچ کوکوا بٹر، 1 چمچ ناریل کے تیل میں ڈال کر پگھلائیں اور پگھلنے پر اچھی طرح مکس کردیں۔ اب اس میں 1 چمچ کوکوا پاؤڈر شامل کریں، برتن میں ڈال کر ٹھنڈا کریں۔
پودینے والا لپ بام
1 چمچ بیز ویکس اور 1 چمچ بادام کا تیل پگھلائیں اور اس میں 2 قطرے پودینے کا تیل شامل کریں اور برتن میں ڈال کر جمنے دیں۔
یہ ہونٹوں کو نئی تازگی اور ٹھنڈک دے گا۔
چقندر والا لپ بام
1 چمچ بٹر اور 1 چمچ ناریل کا تیل پگھلائیں، چقندر پاؤڈر یا جوس شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور برتن میں ڈالیں۔
ہونٹوں کو قدرتی رنگ اور نمی دینے کے لیے یہ لپ بام موثر ہے۔
اپنے لپ بام کو چھوٹے کنٹینر میں رکھیں جو آپ کے بیگ، کار یا ڈیسک پر دستیاب ہو۔ آپ کے ہونٹ آپ کا شکریہ ادا کریں گے۔
Aaj English


















