مالٹا میں چھٹیاں منانے والے پاکستانی باپ بیٹا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
مالٹا میں چھٹیاں منانے والے برٹش پاکستانی باپ اور بیٹا افسوسناک حادثے میں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
مالٹا ٹائمز کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے راجا قدوس بنارس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مالٹا میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ساحلِ سمندر پر نہا رہے تھے کہ اچانک تیز لہروں نے بیٹے کو بہا لیا۔
بیٹے کو بچانے کے لیے راجا قدوس بنارس فوراً سمندر میں کود گئے، تاہم وہ خود بھی پانی کے زور دار بہاؤ کی نذر ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ محض ایک افسوسناک حادثہ تھا۔ اہلِ خانہ نے پاکستانی ہائی کمیشن سے لاشوں کی وطن منتقلی میں معاونت کی درخواست کی ہے۔
حادثے کی خبر سامنے آتے ہی اسلام آباد میں مرحومین کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔
Aaj English


















