Aaj News

صدی کا سب سے بڑا طوفان ’ملیسا‘ جمیکا سے ٹکرا گیا، 7 ہلاک

مرنے والوں کا 3 تعلق جمیکا، 3 ہیٹی اور ایک فرد جمہوریہ ڈمینیکن سے ہے
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2025 04:14pm

صدی کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا جانے والا ’ملیسا‘ جمیکا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 کا تعلق جمیکا، 3 ہیٹی جبکہ ایک کا ڈومینیکن ریپبلک سے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں میں شدید ہواؤں، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ ابتدا میں یہ طوفان کیٹیگری 5 میں تھا جو اب کم ہو کر کیٹیگری 4 میں تبدیل ہوگیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

طوفان کے اثرات سے بچنے کے لیے کیوبا میں بھی ہنگامی اقدامات جاری ہیں اور اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد ممکنہ تباہ کاریوں کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

ریڈ کراس کے مطابق، اس طوفان سے پندرہ لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جب کہ 50 ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ہیں۔

جمیکا کے وزیراعظم نے اس طوفان کی شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی انفراسٹرکچر ایسا نہیں جو کیٹیگری 5 کے طوفان کو برداشت کر سکے۔

Cuba

Hurricane

Landfall

Melissa

makes