Aaj News

خاص نمبروں کا چناؤ، بھارتی شہری نے ابوظہبی میں 10 کروڑ درہم کا جیک پاٹ کیسے جیتا؟

جیک پاٹ جیتنے کے لئے انل کمار نے جونمبرز منتخب کیے اس کے پیچھے ایک جذباتی کہانی بھی ہے۔
شائع 28 اکتوبر 2025 09:57am

قسمت کبھی کبھی ایسی مہربان ہوتی ہے کہ زندگی راتوں رات نہیں بلکہ ایک ہی پل میں بدل جاتی ہے، یہی ہوا ابوظہبی کے رہائشی انل کمار بولا کے ساتھ۔ ایک عام دن، ایک لاٹری ٹکٹ، اور پھر اچانک خوش قسمتی نے ایسا رخ بدلا کہ وہ 10 کروڑ درہم کے تاریخی جیک پاٹ کے مالک بن گئے۔

اس لاٹری میں 88 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنی قسمت آزمائی، مگر جیت کا قرعہ نکلا انل کمار کے نام۔ ایک ایسی کامیابی جو نہ صرف اُن کی زندگی بدل گئی بلکہ پورے یو اے ای میں خوشی اور حیرت کی لہر دوڑا گئی۔

یوں اچانک قسمت مہربان ہوجائے، خواب سچ ہو جائیں تو سب جادو جیسا لگنے لگتا ہے، اور یہی ہوا 29 سالہ انل کمار بولا کے ساتھ، قسمت نے انہیں دبئی لاٹری کے سب سے بڑے جیک پاٹ کا مالک بنا دیا اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت کر 10 کروڑ درہم کے مالک بن گئے۔

انل کمار کے مطابق، جیت کی خوشی میں سب سے پہلے ایک سپرکار خریدیں گے اور پھر سیون اسٹار ہوٹل میں ایک مہینے کا قیام کریں گے تاکہ اس انمول موقع کو اچھی طرح محسوس کر سکیں۔ انہوں نے کہا، یہ دولت میری زندگی کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کرچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس پیسے کو احتیاط سے خرچ کریں گے اس لئے وہ بہترین سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

ماں کی محبت نے میری قسمت بنادی

جیک پاٹ جیتنے کے لئے سات نمبروں کو ملانا تھا, انل کمار کے مطابق ان کی جیت کے پیچھے ایک جذباتی کہانی بھی ہے۔ جب وہ ٹکٹ خرید رہے تھے تو انہوں نے ایزی پِک کے ساتھ 11 نمبر منتخب کیا، جو ان کی والدہ کے پیدائش کے مہینے کی علامت ہے۔ انیوں نے بتایا کہ ”میں نے نمبر 11 اپنی ماں کے لیے چُنا تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہی نمبر میری زندگی بدل دے گا۔“

یہ جیت دیوالی کے موقع پر ہوئی، جو روشنیوں کا تہوار ہے، امید اور خوشحالی کی علامت۔ انل کمار بولا نے کہا، ”یہ واقعی ایک غیر معمولی نعمت محسوس ہو رہی ہے۔“ اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی کہانی دوسروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی امید دے۔

UAE

investment

Celebration

Diwali

Jackpot

Lottery Winner

Anilkumar Bolla

100 Million Dirhams

Lucky Winner