Aaj News

پاکستان کی بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش

20 سال بعدپاک بنگلہ دیش نواں جوائنٹ اکنامک کمیشن کےاجلاس کاانعقاد ہوا
شائع 27 اکتوبر 2025 10:50pm

پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی گئی ہے۔ دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل طے ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈھاکہ میں 20 سال بعد پاک بنگلہ دیش نواں جوائنٹ اکنامک کمیشن کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیرپٹرولیم علی پرویز اور بنگلہ دیش کے مشیر خزانہ ڈاکٹر صالح نےکی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش ہے، بنگلہ دیش، جس کے تحت چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارت کی جا سکے گی۔

جوائنٹ اکنامک کمیشن کے اجلاس میں دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔

AAJ News Whatsapp

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک میں براہ راست پرواز شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، اس کے علاوہ بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے پاکستان میں 500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ وہیں طبی اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ بنگلہ دیش کی مہمان نوازی پر مشکور ہیں، پاک بنگلادیش تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

Karachi Port Trust

pakistan bangladesh relation