Aaj News

انڈے فریج میں رکھیں یا نہیں؟ محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ جانیے

چوہوں میں بیماری کس درجہ حرارت پر رکھے گئے انڈوں سے پائی گئی جانیے تاکہ آپ بھی اپنی صحت کو محفوظ رکھ سکیں۔
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2025 02:41pm

انڈے ہماری روزمرہ غذا کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ ناشتے میں آملیٹ ہو یا بیکنگ کے لیے کیک، ان کے بغیر بہت سی ترکیبیں ادھوری لگتی ہیں۔ لیکن ایک سادہ سا سوال اکثر ذہن میں آتا ہے کہ کیا انڈوں کو فریج میں رکھنا چاہیے یا کمرے کے درجہ حرارت پر؟

ایک تحقیق جو ریسرچ گیٹ میں شائع ہوئی، اس میں مختلف درجہ حرارت پر انڈوں کے معیار اور بیکٹیریا کے خطرے کا مطالعہ کیا گیا۔ نتائج سے پتا چلا کہ فریج میں رکھے گئے انڈوں کی زردی زیادہ گاڑھی رہتی ہے اور سفید حصہ تازہ محسوس ہوتا ہے، جبکہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے گئے انڈوں کا معیار وقت کے ساتھ کم ہونے لگتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اگر انڈے زیادہ درجہ حرارت پر رکھے جائیں یا ٹھنڈے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر لایا جائے تو ان پر نمی بن سکتی ہے، جس سے سالمونیلا جیسے بیکٹیریا کے انڈے کے اندر داخل ہونے یا بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پچیس ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھے گئے انڈوں سے چوہوں میں بیماری پائی گئی، جبکہ پانچ ڈگری پر رکھے گئے انڈوں سے ایسا نہیں ہوا۔

امریکہ کے محکمہ زراعت اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن دونوں کا کہنا ہے کہ انڈوں کو چالیس فارن ہائیٹ یعنی چار ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم درجہ حرارت پر رکھا جائے تاکہ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

روزمرہ استعمال کے لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ انڈوں کو ہمیشہ ان کے ڈبے میں ہی رکھیں تاکہ وہ دوسرے کھانوں کی بو جذب نہ کریں۔ فریج کے دروازے میں رکھنے سے گریز کریں کیونکہ وہاں درجہ حرارت میں زیادہ تبدیلی آتی رہتی ہے۔

گولیاں نہ کھائیں، پرسکون اور گہری نیند کا راز آپ کی پلیٹ میں موجود ہے

اگرچہ کچھ ممالک میں انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنا عام بات ہے، مگر سب سے محفوظ اور مؤثر طریقہ یہی ہے کہ انہیں فریج میں رکھا جائے۔ درست ذخیرہ انڈوں کی تازگی، ذائقہ اور غذائیت کو برقرار رکھتا ہے۔

انڈے محفوظ رکھنے کے بہترین طریقے

انڈے محفوظ رکھنے کے لیے چند آسان باتوں کا خیال رکھیں۔ انڈے ہمیشہ اپنے اصل ڈبے میں رکھیں تاکہ وہ دوسری چیزوں کی بو نہ کھینچیں اور تاریخ بھی واضح رہے۔ انہیں فریج کے اندرونی حصے میں رکھیں، دروازے میں نہیں، کیونکہ درجہ حرارت میں تبدیلی ان کے خراب ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔

فریج کا درجہ حرارت 40 چالیس فارن ہائیٹ یا اس سے کم رکھنا بہتر ہے تاکہ انڈے زیادہ دیر تازہ رہیں۔ بازار سے خریدے گئے انڈے دھو کر نہ رکھیں کیونکہ اس سے ان کی قدرتی حفاظتی تہہ اتر جاتی ہے۔ پہلے پرانے انڈے استعمال کریں تاکہ تازگی برقرار رہے، اور اگر انڈے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے ہوں تو انہیں جلد استعمال کریں یا فریج میں رکھ دیں۔

AAJ News Whatsapp

فریج سے نکالے گئے انڈے زیادہ دیر باہر نہ رہنے دیں، دو گھنٹے سے زیادہ نہیں، اور اگر موسم گرم ہو تو ایک گھنٹے کے اندر استعمال کریں۔ زیادہ دنوں کے لیے رکھنے ہوں تو انڈے فریز کریں لیکن چھلکوں سمیت نہیں، کیونکہ ان کے اندر موجود مائع جم کر پھیل سکتا ہے۔

بیکنگ یا پکانے سے پہلے انڈے صرف استعمال سے کچھ دیر پہلے باہر نکالیں تاکہ وہ کمرے کے درجہ حرارت پر آجائیں۔ اگر انڈے سے بدبو آئے، یا زردی اور سفیدی کا رنگ بدلا ہوا لگے، تو فوراً پھینک دیں، کیونکہ خراب انڈے صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

Food Hygiene

Egg Storage

Food Safety

Kitchen Tips

Refrigerator Tips

Fresh Eggs

Egg Shelf Life

Home Cooking Tips

Egg Handling