الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 ون میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔
سفارش کے مطابق، اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات نوے روز کے بجائے 120 روز میں کرائے جائیں، جبکہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات ساٹھ روز کے بجائے 90 روز میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید براں، انتخابی مہم کا دورانیہ بھی 28 دن سے بڑھا کر 45 دن کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شیڈول اور عدالتی کارروائیوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات پیش آتی ہیں، اور نگران حکومت کی مدت میں اضافہ انتخابی تیاریوں کو مؤثر اور مکمل بنانے کے لیے ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن کی لیگل ریفارم کمیٹی نے یہ سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کر دی ہیں۔
Aaj English
















