Aaj News

روس نے یوکرین پر دوبارہ میزائل اور ڈرون برسا دیے، ڈیم پر بھی بمباری

روس نے 9 بیلسٹک میزائل اور 62 ڈرون داغے، یوکرینی فضائیہ
شائع 26 اکتوبر 2025 09:04am

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔ روس کے تازہ حملوں میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق، روس نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائل حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے 9 بیلسٹک میزائل اور 62 ڈرون داغے، جن میں سے چار میزائل اور 50 ڈرون مار گرائے گئے۔

دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے بیلگوروڈ ریجن کے ایک ڈیم پر حملہ کیا جس سے ڈیم کو نقصان پہنچا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین کے 121 ڈرون روس کے مختلف علاقوں میں مار گرائے گئے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے اس وقت تک ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے جب تک وہ روس یوکرین جنگ ختم کرنے پر آمادہ نہ ہوں۔

AAJ News Whatsapp

ٹرمپ کا نے بیان میں کہا کہ “پیوٹن سے ملاقات تب ہی جب وہ جنگ ختم کرنے پر راضی ہوں”

ملائیشیا جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کے دوران جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، “ہم ایک معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن میں اس وقت اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا جب تک روس امن کے لیے تیار نہ ہو۔”

صدر ٹرمپ کے بقول، ان کی انتظامیہ کا ہدف روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا ایک پائیدار معاہدہ ہے تاکہ خطے میں استحکام لایا جا سکے۔

Russia rains missiles

and drones

on Ukraine again

also bombing dams