کوہلی دو مرتبہ انڈے پر آؤٹ، لیکن صائم ایوب کیسے طنز کا نشانہ بن گئے
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی نے دھوم دھام کے ساتھ واپسی کی لیکن ”صفر“ کے ساتھ آئوٹ ہونے پر سب کو یاد دلا دیا کہ کرکٹ میں کبھی بھی کچھ بھی ممکن ہے۔ پرتھ میں پہلے ون ڈے میں کوہلی صرف آٹھ گیندیں کھیل سکے،ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں کوہلی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
یاد رہے کہ ایڈیلیڈ کے اس گراؤنڈ پر کوہلی نے سب سے زیادہ رنز (تینوں فارمیٹس میں بطور غیر ملکی بلے باز 975 رنز) بنائے تھے، لیکن صرف چار گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد وہ دوبارہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
اس موقع پر پاکستانی اسٹار بلے باز صائم ایوب کی بھی یاد تازہ کرا دی کہ جب 2025 کے ایشیا کپ میں ان کے چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے تھے۔
اس موقع پر کرکٹ شائقین نے مزاحیہ انداز میں ویرات کوہلی کے ساتھ صائم ایوب کا تقابل کیا، اور سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کے ساتھ تبصرے جاری ہو گئے، گویا ”ڈک“ کا عالمی مقابلہ شروع ہو گیا ہو۔
جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا کے زاویر بارٹلیٹ نے ویرات کوہلی کو صرف چار گیندوں میں آؤٹ کیا۔ اسی اوور میں انہوں نے پہلے کپتان شبمن گل کو 9 رنز پر آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کو تھوڑا سا ہلا دیا، اور پھر ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کر کے سب کے چہروں پر حیرت کے تاثرات چھوڑ دیے۔
اس سے پہلے، کوہلی کے ایڈیلیڈ میں او ڈی آئی ریکارڈز متاثر کن تھے، چار اننگز میں 244 رنز، اوسط 61.00، دو سنچریاں اور بہترین اسکور 107۔ دونوں سنچریاں تاریخی ہیں، خاص طور پر 2015 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف، جب کوہلی پہلے بھارتی کھلاڑی بنے جنہوں نے آرک رائیول کے خلاف ورلڈ کپ سنچری اسکور کی۔
اس وقت ویرات کوہلی (51 سنچریاں) اور سچن ٹنڈولکر (51 سنچریاں ٹیسٹ میں) ایک ہی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے مشترکہ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔
ایک اور سنچری ان کے نام ہونے والی 52 ویں او ڈی آئی سنچری ہو گی اور وہ کسی ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
اس سے قبل، آسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پرتھ میں پہلے ون ڈے میں سات وکٹ سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔
Aaj English

















