دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی والی لڑکی، جسے فوج نے بھی سلام پیش کیا
آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر چیز اسکرین اور ٹائپنگ تک محدود ہوچکی ہے، وہاں خوبصورت لکھائی کی دلکشی اب بھی دلوں اور آنکھوں کو مسحور کر دیتی ہے۔ لکھائی نہ صرف ایک ہنر ہے بلکہ یہ شخصیت اور سلیقے کی عکاس بھی ہے۔ تعلیم کی دنیا میں اب بھی کئی اسکول ایسے ہیں جہاں صاف، خوبصورت لکھائی رکھنے والے طلبہ کو اضافی مارکس دیے جاتے ہیں اور اسی فن کو کمال مہارت سے اپنانے والی ایک ایسی ہی لڑکی پراکرتی مالا ہے، جو نیپال سے تعلق رکھتی ہے۔
صرف 14 سال کی عمر میں پراکرتی کی لکھائی اتنی نفیس تھی کہ وہ کسی کمپیوٹر فونٹ جیسی لگتی تھی۔ ان کے ہاتھ سے لکھی تحریر کم اور پرنٹ شدہ عبارت زیادہ محسوس ہوتی تھی۔
اورنگی ٹاؤن کا رائیڈر پاکستان آئیڈل ججز کے دلوں تک کیسے پہنچا؟
اسی بے مثال صفائی اور حسن نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلا دی۔ جب وہ آٹھویں جماعت میں تھیں، تو ان کی ایک اسکول اسائنمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن گئیں۔
شوہر نے لاٹری جیت کر لائیو اسٹریمر پر خرچ کر ڈالی، بیوی ہاتھ ملتی رہ گئی

وقت کے ساتھ ان کی مقبولیت مزید بڑھتی گئی اور انہیں مختلف اداروں کی جانب سے متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ خاص طور پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے سفارتخانے نے انہیں اس وقت خراجِ تحسین پیش کیا جب انہوں نے یو اے ای کے 51ویں قومی دن پر ملک کی قیادت اور عوام کے لیے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا مبارکبادی پیغام پیش کیا ، جو اپنی نفاست اور خوبصورتی کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
نیپال میں بھی پراکرتی مالا کی صلاحیت کو بھرپور سراہا گیا۔ نیپالی فوج نے انہیں ان کی شاندار لکھائی کے اعتراف میں خصوصی اعزاز دیا، اسے وقار، نظم و ضبط، اور ثقافتی فخر کی علامت قرار دیا۔
آج پراکرتی مالا نہ صرف اپنی تحریر سے پہچانی جاتی ہیں بلکہ وہ اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ محنت اور لگن کے ساتھ کوئی بھی فن ایک عالمی پہچان بن سکتا ہے، چاہے وہ صرف ایک قلم کی نوک سے ہی کیوں نہ ہو۔
Aaj English


















