Aaj News

شیخ صالح بن فوزان سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

شاہی فرمان کے مطابق شیخ صالح مفتی اعظم کے علاوہ سینئر علماء کونسل کے چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی برائے علمی تحقیق و افتاء کے بھی سربراہ ہوں گے۔
شائع 23 اکتوبر 2025 04:09pm

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو ملک کا نیا مفتی اعظم مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری 23 اکتوبر کو شاہی فرمان کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو مملکت کا نیا مفتی اعظم مقرر کرنے کا شاہی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ تقرری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر کی گئی ہے۔

شاہی حکم نامے کے مطابق شیخ صالح بن فوزان مفتی اعظم اور سعودی عرب کی سینئر علما کونسل کے چیئرمین ہوں گے، ساتھ ہی وہ جنرل پریزیڈنسی برائے علمی تحقیق و افتاء کے بھی سربراہ ہوں گے، اور ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کے انتقال کے بعد عمل میں آئی ہے۔

شیخ عبدالعزیز الشیخ 23 ستمبر کو 84 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ وہ 1999 سے مملکت کے مفتی اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کا شمار اسلامی دنیا کے معتبر علما میں ہوتا تھا۔

Saudi Arabia

Mohammed bin Salman

Grand Mufti of Saudi Arabia

Kingdom of Saudi Arabia

Sheikh Saleh bin Fawzan