Aaj News

تہران میں فرانسیسی سفارتخانے کے باہر فرانس میں قید ایرانی طالبہ کی رہائی کے لیے احتجاج

فرانس میں ایرانی طالبہ کو اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 7 ماہ سے حراست میں ہیں۔
شائع 22 اکتوبر 2025 05:24pm

تہران میں ایرانی طلبا نے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے فرانس کی جیل میں قید ایرانی گریجویٹ طالبہ مہدیہ اسفند یاری کی رہائی کے لیے نعرے لگائے ہیں۔

فرانس میں ایرانی طالبہ کو اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 7 ماہ سے حراست میں ہیں۔

مہدیہ اسفندیار کے مقدمے سے ایک روز قبل، سینکڑوں طلبہ، فنکاروں اور ثقافتی کارکنوں نے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

AAJ News Whatsapp

مہدیہ اسفندیار، جو فرانس کے شہر لیون میں لسانیات کی ماسٹرز کی طالبہ ہیں، کو ایران واپسی سے 10 دن قبل یکم مارچ 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ٹیلی گرام چینل چلایا جو فلسطینی عوام کی حمایت کرتا تھا۔

گرفتاری کے بعد سے مہدیہ 234 دنوں سے پیرس کے قریب فریسن جیل میں تنہائی کی قید کا سامنا کر رہی ہیں۔

Iranian Students

Mahdieh Esfandiari

protest in tehran

outside france Embassy