Aaj News

جاپان میں تاریخ رقم، وزیراعظم کے بعد پہلی خاتون وزیر خزانہ بھی مقرر

کاتایاما ساتسو کو معاشی پالیسیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے
شائع 22 اکتوبر 2025 01:25pm

جاپان میں ایک اہم سیاسی پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت پہلی بار خاتون وزرا کو اہم اقتصادی عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ کاتایاما ساتسوکی کو جاپان کی پہلی خاتون وزیر خزانہ اور کیمی اونودا کو وزیر اقتصادی تحفظ مقرر کردیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ تاریخی فیصلے جاپان کی نئی وزیرِ اعظم ساناے تاکاچی کی جانب سے کیے گئے ہیں، جو خود بھی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم ہیں۔

کاتایاما ساتسوکی ماضی میں وزارت خزانہ کی سینئر عہدیدار رہ چکی ہیں اور انہیں معاشی پالیسیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی تعیناتی کو جاپان کی سیاسی تاریخ میں صنفی مساوات کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

کاتایاما ساتسوکی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ملکی کرنسی ’ین‘ کو مستحکم کرنا، افراطِ زر پر قابو پانا اور بجٹ خسارے میں کمی لانا ہوگا۔

AAJ News Whatsapp

حالیہ بیانات میں انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط اور کرنسی کی مضبوطی پر زور دیا ہے، جو جاپان کے موجودہ اقتصادی حالات کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

دوسری جانب، کیمی اونودا کی تعیناتی وزیر برائے اقتصادی امور کے طور پر بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ اونودا جاپان کی ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت کا حصہ ہیں، اور ان کا قلمدان جاپان کی قومی سلامتی، ٹیکنالوجی، توانائی اور عالمی سپلائی چین کے استحکام سے متعلق امور دیکھنا ہے۔

تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر یہ اقدامات پالیسی سطح پر صنفی مساوات، اجرتی اصلاحات اور سماجی سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہیں تو یہ جاپان کے نیو لبرل اقتصادی نظام کے ایک نمائشی قدم کے طور پر نظر آ سکتے ہیں۔

یہ تقرریاں جاپان کی سیاسی منظرنامے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور معاشی میدان میں ان کے اثرات کی غماز ہیں، اور آئندہ میں ان کے فیصلے ملکی معیشت پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

APPOINTED

Katayama Satsuki

Japan's first

female finance minister