’نوکنگز‘ تحریک کے شرکا کو ٹرمپ کا انتہائی نامناسب ’اے آئی‘ جواب
’نوکنگز‘ تحریک کے شرکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک متنازعہ ای آئی ویڈیو شیئر کردی جس میں وہ خود کو ”کنگ ٹرمپ“ جیٹ میں بیٹھے ہوئے دکھا رہے ہیں اور مظاہرین پر بھورے رنگ کا مائع پھینکتے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں امریکی صدر کو ”کنگ ٹرمپ“ جیٹ میں پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر کے اوپر سے گزر رہا ہے۔ اس دوران، ویڈیو میں پچھلے حصے میں کینی لوگنز کا مشہور گانا ’ڈینجر زون‘ سنائی دے رہا تھا، جو ”ٹاپ گن“ فلم کا مشہور گانا ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرنے کے فوراً بعد، ٹرمپ کے حامیوں نے امریکا بھر میں ہونے والے احتجاجات کو نظرانداز کیا اور ان پر توہین آمیز اور سازشی نوعیت کی رائے کا اظہار کیا۔ ”نو کنگز“ تحریک کے تحت ہونے والے مظاہروں میں تقریباً 7 ملین افراد نے شرکت کی تھی، جو صدر ٹرمپ کے سیاسی اثر و رسوخ اور رویوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہروں کا مقصد ٹرمپ کے آمرانہ رجحانات کو نشانہ بنانا تھا، مگر ٹرمپ کے حامیوں نے ان مظاہروں کو ”امریکہ سے نفرت“ کے عنوان سے مسترد کیا اور یہ تک دعویٰ کیا کہ ان میں شامل افراد یا تو حماس کے حمایتی ہیں یا اینٹیفا کے آپریٹو۔
اس ویڈیو کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے بھی ای آئی تخلیق کردہ مواد شیئر کیا، جس میں صدر کو تاج اور شاہی لباس میں دکھایا گیا۔ اے آئی ویڈیوز اور تصاویر میں ان کے حامیوں نے ٹرمپ کو ایک بادشاہ کے طور پر پیش کیا، جہاں ڈیموکریٹس بشمول نینسی پیلوسی ان کے سامنے جھک کر دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس طرح کی تھیمز کا استعمال کوئی نیا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے، جب امریکی انتظامیہ شکاگو میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی تیاری کر رہی تھی، ٹرمپ نے ایک اے آئی تخلیق کردہ تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ فوجی وردی میں ملبوس نظر آ رہے تھے اور ان کے سر پر کیوبوائے ہیٹ تھا، جبکہ ایک جہازوں کا بیڑا شکاگو کے آسمان میں نظر آ رہا تھا۔
ٹرمپ کے حامیوں نے اس طرح کے مزید میمز اور ای آئی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں سرخ مخملی پردوں میں ملبوس دکھایا گیا۔ ان تمام مواد کو ایک خاص مقصد کے تحت شیئر کیا جا رہا تھا، یعنی اپنے حامیوں کو تحریک دینا اور ان کے نظرئیے کی تائید کرنا۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔