Aaj News

رپورٹر کے سادہ سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا ’غیر معمولی جواب‘ سوشل میڈیا پر وائرل

رپورٹ نے سوال کیا تھا کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے لیے ہنگری کے شہر بداپیسٹ کا انتخاب کس نے کیا
شائع 18 اکتوبر 2025 08:53pm

وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا رپورٹر کے سادہ سے سوال کا غیر معمولی جواب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ہف پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، جب ایک رپورٹر نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے سوال پوچھا کہ، ”ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے لیے ہنگری کے شہر بداپیسٹ کا انتخاب کس نے کیا؟“ تو وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جواب دیا، ”Your mom did“ یعنی ”تمہاری ماں نے۔“

رپورٹ کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے یہ جواب مزاح کے طور پر دیا ہے، تو کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا ’آپ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انسان ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بات مزاح ہی ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، یہاں تک آپ کے ساتھی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتے، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر طویل گھنٹہ گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

white house

Gives Wild Response

Simple Question