Aaj News

محمد رضوان کو ون ڈے کی قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان، کپتانی کے لیے مضبوط اُمیدوار کون؟

ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی کو کپتان فائنل کرنے کا خط لکھ دیا ہے۔
شائع 18 اکتوبر 2025 06:50pm

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ ورلڈکپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی کو کپتان فائنل کرنے کا خط لکھ دیا ہے۔

محسن نقوی کی ہدایت پر سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 20 اکتوبر کو ہوگا۔

AAJ News Whatsapp

اجلاس میں کپتان سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان کو ہٹانے کی صورت میں بابر اعظم ، سلمان آغا اور شاہین آفریدی امیدواروں میں شامل ہیں۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرنٹ رنر ہیں۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

odi captain