Aaj News

اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں، غزہ کے حوالے سے گہری تشویش ہے، ترک صدر

امریکا ، خلیجی اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تعاون طلب کریں گے، ترکی-افریقہ بزنس اور اقتصادی فورم سے خطاب
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2025 02:56pm

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں اور ہمیں غزہ کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ وہاں کے عوام کو فوری طور پر شفا اور تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں پانچویں ترکی-افریقہ بزنس اور اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے سخت محنت کی تاکہ غزہ میں امن قائم ہو سکے اور وہاں کے لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں۔

اس سے پہلے، صدر اردوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ترکی خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تعاون طلب کرے گا اور اُمید ظاہر کی کہ غزہ کے لیے مالی معاونت جلد فراہم کی جائے گی۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں دو سال کے بعد تباہ شدہ مساجد دوبارہ آباد ہو رہی ہیں اور نماز جمعہ کی ادائیگی بھی شروع ہو چکی ہے۔

صدر اردوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی طرف ایک اہم قدم ہے، اور غزہ کی تعمیر نو خطے میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ترکی جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے ایک ”ٹاسک فورس“ کا حصہ بنے گا اور کہا کہ اُمید ہے کہ ترکی اس فورس میں شامل ہو گا، جو معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔

صدر نے ایک اور متنازعہ خطے کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے سوڈان میں جاری جھڑپوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے افریقی ملک میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امید ظاہر کی، جبکہ عالمی برادری پر اس انسانی المیے پر ناکافی توجہ دینے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ”خونریزی کا خاتمہ سب کی انسانی ذمہ داری ہے۔“

Erdogan urges

Gaza rebuilding

and criticizes

West's approach

to Africa