Aaj News

گوگل کی شاندار آفر! 2 ٹی بی میموری تک ڈرائیو اسٹوریج صرف 11 روپے میں

گوگل کے مطابق، لائٹ، بیسک، اسٹینڈرڈ، اور پریمیم تمام پلانز صرف 11 روپے میں دستیاب ہیں۔
شائع 16 اکتوبر 2025 02:56pm

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک شاندار آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین گوگل ون (Google One) کے مختلف سبسکرپشن پلانز کو انتہائی کم قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس آفر سے گوگل ون کے مختلف سبسکرپشن پلانز، لائٹ، بیسک، اسٹینڈرڈ، اور پریمیم پر صرف 11 روپے میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ آگے بڑھیں، یہ جان لیں کہ مذکورہ آفر صرف بھارتی صارفین کے لیے ہے۔

یہ آفر پورے تین ماہ تک جاری رہے گی، جس سے آپ اپنے ڈرائیو، جی میل، اور فوٹوز کے لئے بہترین اسٹوریج کا لطف اٹھا سکیں گے۔ گوگل کے مطابق، لائٹ، بیسک، اسٹینڈرڈ، اور پریمیم تمام پلانز صرف 11 روپے میں دستیاب ہیں۔ یہ آفر تین ماہ کے لیے مؤثر ہے، جس کے بعد قیمتیں معمول پر واپس آجائیں گی۔

گوگل ون کے تمام تین مہینے والے پیکیجز صرف Rs. 11 میں حاصل کر سکتے ہیں۔

لائٹ پلان عام طور پر 30 جی بی اسٹوریج کی قیمت 30 روپے فی مہینہ ہوتی ہے لیکن اب آپ اسے 11 روپے میں لے سکتے ہیں وہ بھی تین مہینے کے لئے۔ بیسک پلان 100 جی بی اسٹوریج جو عام قیمت 130 روپے ہے یہ بھی 11 روپے میں دستیاب ہے۔ اسٹینڈرڈ پلان جو 200 جی بی اسٹوریج رکھتا ہے اور 210 روپے کی قیمت رکھتا ہے، اس آفر کے تحت بس 11 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

یہی نہیں بلکہ پریمیم پلان جو سب سے بہترین اور سب سے زیادہ اسٹوریج، یعنی 2 ٹیرا بائٹ (2TB)، جو 650 روپے مہینہ ہوتا ہے، وہ بھی صرف 11 روپے میں تین مہینوں کے لئے دستیاب ہے۔

اس کے ساتھ ہی سالانہ سبسکرپشنز پر بھی زبردست رعایت دی ہے، جہاں آپ 37 فیصد تک بچت کر سکتے ہیں۔

ان آن لائن اسٹوریج پلانز کے ساتھ آپ اپنی روزمرہ کی زندگی کے ڈیٹا، فوٹوز اور ڈاکیومنٹس کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، بغیر زیادہ پیسے خرچ کیے۔

Offering

Google cloud

Google One

Storage