Aaj News

صرف ایک پھل کھانے سے 22 سالہ لڑکی دبلی اور فٹ ہوگئی

انہوں نے سخت غذا چھوڑ کر صرف پھل کھانے کا فیصلہ کر لیا۔
شائع 16 اکتوبر 2025 02:05pm

وزن کم کرنے کے لیے ہمیشہ مہنگے علاج یا سخت ورزش کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ صحیح خوراک اور مستقل مزاجی ہی اصل کنجی ہے۔ وندنا گوتم کی مثال سامنے ہے۔

یقین کرنا مشکل مگر یہ حقیقت ہے کہ 22 سالہ وندنا گوتم نے صرف ایک پھل کھا کر 6 کلو وزن کم کر لیا! وہ بھی بغیر سخت ورزش یا مہنگے ڈائیٹ پلان کے۔ ان کی یہ انوکھی کہانی اب سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی ہے۔

عورتوں کی زندگی مردوں سے زیادہ لمبی کیوں ہوتی ہے؟ سائنس نے جواب ڈھونڈ لیا

ہندوستان ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق وندنا گوتم کا وزن 22 سال کی عمر میں 56 کلو تھا، جو ان کے حساب سے زیادہ نہیں تھا، مگر لوگ انہیں موٹا کہنے لگے۔ وزن بڑھنے کی فکر نے انہیں ایک منفرد طریقہ آزمانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے سخت غذا چھوڑ کر صرف سیب کھانے کا فیصلہ کیا اور پانی زیادہ پینا شروع کر دیا۔

فون تھامنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

وندنا نے ایک مہینے تک دن میں تین بار سیب کھایا اور اس دوران پانی کی مقدار بھی بڑھائی۔ اس عادت کی بدولت ان کا وزن 56 سے گھٹ کر 50 کلو ہو گیا اور جسم میں توانائی بھی برقرار رہی۔

AAJ News Whatsapp

سیب میں وٹامن سی اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اور یہ بھوک کم کر کے اضافی کیلوریز لینے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔ ایک مہینے کے بعد وندنا نے اپنی خوراک آہستہ آہستہ نارمل کی، پہلے 5 دن اوٹ میل کھایا، پھر 5 دن تک روٹی، اور آخر میں مکمل معمول کی خوراک اختیار کی۔

وزن کم کرنے کے بعد بھی وندنا نے اپنی صحت کا خاص خیال رکھا۔ انہوں نے جنک فوڈ سے پرہیز کیا اور یوگا شروع کیا تاکہ وزن دوبارہ نہ بڑھے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سادہ لیکن مؤثر طریقہ ہر کسی کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

lifestyle

quirky