دنیا بھر میں یوٹیوب بند کیوں ہوا؟ گوگل کا بیان جاری
یوٹیوب کی سروس آج جمعرات کی صبح عالمی سطح پر متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ہزاروں صارفین، بشمول پاکستان کے، ویڈیوز دیکھنے اور سٹریمنگ سے قاصر تھے۔ یہ مسئلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا جس کے دوران صارفین کو ویڈیو چلانے میں ’پلے بیک ایرر‘ جیسے پیغامات موصول ہوتے رہے۔ اس دوران یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب ٹی وی جیسی سروس بھی متاثر ہوئیں۔
ویب سائٹ ڈاؤنلوڈ ڈٹیکٹر کے مطابق، دنیا بھر میں لاکھوں صارفین نے یوٹیوب کے بند ہونے کی شکایات درج کیں۔
یوٹیوب کی ٹیم نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور ان کی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’ہم جانتے ہیں کہ صارفین کو یوٹیوب، یوٹیوب میوزک یا یوٹیوب ٹی وی پر ویڈیوز دیکھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ آپ کے صبر کا شکریہ۔‘
اس کے تقریباً آدھا گھنٹے بعد یوٹیوب نے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ مسئلہ حل ہو چکا ہے اور اب صارفین دوبارہ بغیر کسی رکاوٹ کے ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ اس خرابی کی اصل وجہ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا تاہم یہ تکنیکی مسئلہ یا سرورز کی اوورلوڈنگ ہو سکتا ہے۔
یہ مسئلہ عالمی نوعیت کا تھا اور امریکہ، یورپ، کینیڈا، اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں دیکھا گیا۔ یوٹیوب کی ٹیم نے اعلان کیا کہ وہ اس طرح کے معاملات کو کم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ آنے والے وقت میں صارفین کو بہتر تجربہ حاصل ہو۔
اس خرابی کی ممکنہ وجوہات میں تکنیکی مسئلہ، سرورز پر زیادہ لوڈ، یا سائبر حملے شامل ہو سکتے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی تصدیق شدہ وجہ سامنے نہیں آئی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد سروسز کو بحال کر دیا ہے تاکہ صارفین دوبارہ سہولت سے ویڈیوز دیکھ سکیں۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔