پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل، پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل عبور ہونے جا رہا ہے۔ ملک کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) رواں ماہ 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا۔ اس سیٹلائٹ کی بدولت پاکستان زراعت، شہری منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تحقیق کے نئے دور میں داخل ہو گا۔
ترجمان کے مطابق ایچ-ایس ون سیٹلائٹ جدید ڈیٹا کیلیبریشن، درست زراعت اور زمین کے استعمال سے متعلق معلومات کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔ ماہرین کے مطابق اس سیٹلائٹ کی مدد سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
مزید برآں، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ یہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں بھی مدد دے گا۔
سرکاری حکام کے مطابق ایچ-ایس ون مشن انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ یہ منصوبہ پاکستان کی قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جو ملکی ترقی، موسمیاتی تحفظ اور سائنسی خودکفالت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔