نعمان اور شاہین کی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقہ کو لاہور ٹیسٹ میں 93 رنز سے شکست
میزبان پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان نےجنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 183 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 277 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 183رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 54 اور ریان رکلٹن 45 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کیے۔ انہوں نے اپنے 19 ویں ٹیسٹ میں تیسری مرتبہ میچ میں 10یا زائد شکار کیے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ نے 269 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگز قومی ٹیم 167 پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی شاندار باؤلنگ
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نعمان علی نے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ساجد خان نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز کی کارکردگی
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 378 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر ڈھیر ہوگئی. جس کے نتیجے میں پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز
پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 167 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو 277 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے متھوسوامی نے 5 اور سمون ہارمر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ کاگیسو ربادا کے حصے میں آئی۔
چوتھے دن کا کھیل
جنوبی افریقہ نے آج میچ کے چوتھے دن 51 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، جس کے بعد مہمان ٹیم پاکستانی بالنگ لائن کا سامنا نہ کرسکی اور 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔