اپوزیشن لیڈر کو نوبل انعام ملنے کے بعد وینزویلا نے ناروے میں اپنا سفارت خانہ بند کیوں کیا؟
وینزویلا کی حکومت نے ناروے میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نوبیل امن انعام کے اعلان کو صرف چار روز گزرے ہیں، اور یہی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سفارتخانے کی بندش کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔
ناروے کی نوبیل کمیٹی نے رواں سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ’ماریا کورینا مچاڈو‘ کو دینے کا اعلان کیا تھا۔
وینزویلا کی حکومت نے آسٹریلیا میں بھی اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور ساتھ ہی دو افریقی ممالک زمبابوے اور برکینا فاسو میں سفارت خانے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے کہا ہے کہ سفارت خانوں کی بندش کو ”اسٹریٹیجک تنظیمِ نو“ کا حصہ قرار دیا۔ اور ان دونں ممالک میں وینزویلا کے شہریوں کو قونصلر خدمات دیگر سفارتی مشنز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جس کی تفصیلات آئندہ دنوں میں جاری کر دی جائیں گی۔
بی بی سی کے مطابق ناروے نے اس اقدام کو ”افسوس ناک“ قرار دیا ہے۔
امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام
نارویجین وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ”ہم کئی مسائل پر اختلافات کے باوجود وینزویلا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس انداز سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”نوبیل کمیٹی حکومتی عمل دخل سے مکمل طور پر آزاد ہے۔“
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔