Aaj News

اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کرنیوالے 2 رکن اسمبلی کون ہیں؟

ایمن عودہ اسرائیل میں عرب اقلیت کی نمائندہ جماعت حداش کے سربراہ ہیں
شائع 13 اکتوبر 2025 06:25pm

صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی، مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن اور علاقائی صورتِ حال پر خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایمن عودہ اور عوفر کاسف نامی دو ارکان اپنی نشستوں سے اٹھے اور ”فلسطین کو تسلیم کرو“ کے نعرے لگانے لگے۔ دونوں ارکان نے احتجاجی پلے کارڈز بھی بلند کیے۔

سی این این کے مطابق سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور دونوں کو پارلیمنٹ ہال سے باہر لے جایا گیا۔ ٹرمپ نے مختصر توقف کے بعد اپنی تقریر دوبارہ شروع کی اور صورتحال پر طنزیہ انداز میں کہا کہ ”یہ سب بہت مؤثر انداز میں ہوا“۔

واضح رہے کہ ایمن عودہ اسرائیل میں عرب اقلیت کی نمائندہ جماعت حداش کے سربراہ ہیں اور کئی دہائیوں سے عرب شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ عوفر کاسف بھی حداش سے تعلق رکھتے ہیں اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے، برابری اور امن کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، اس واقعے سے واضح ہوتا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی معاشرہ فلسطین کے مسئلے پر سخت تقسیم کا شکار ہے۔

ایوان سے نکالے جانے کے بعد ایمن عودہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ، ”مجھے اس لیے باہر نکالا گیا کیونکہ میں نے فلسطینی ریاست کے وہ مطالبات کیے جو دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔ یہاں دو قومیں آباد ہیں اور کوئی بھی کہیں نہیں جا رہا۔“

عوفر کاسف نے بھی ایک بیان میں کہا، ”امن اُس وقت ممکن ہے جب قبضہ اور نسل پرستی کا خاتمہ ہو اور ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، خونریزی کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا۔“

Who are the 2 members

of parliament

who protested

during Trump's speech

in the Israeli parliament