امریکا چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا نہیں ہے اور موجودہ حالات کے باوجود سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ”چین کے بارے میں فکر نہ کریں، سب ٹھیک ہو جائے گا! معزز صدر شی جن پنگ کا بس ایک برا لمحہ تھا۔ وہ اپنے ملک میں معاشی بحران نہیں چاہتے، اور نہ ہی میں چاہتا ہوں۔ امریکا چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا بلکہ اس کی مدد کرنا چاہتا ہے!“
انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ کا فی الحال موڈ اچھا نہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے کسی بڑے مسئلے یا معاشی بحران کا سبب نہیں بنیں گے۔
یاد رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی اور جغرافیائی معاملات پر کشیدگی جاری ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔