Aaj News

ساس سے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر داماد نے اپنی بیوی کو مار ڈالا

20 سالہ شیوانی کی لاش صحن سے برآمد، ملزم فراز، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
شائع 12 اکتوبر 2025 08:36pm

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج میں ساس سے مبینہ ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر نوجوان نے اپنی بیوی کو مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پرمود کے اپنی ساس کے ساتھ کافی عرصے سے مبینہ تعلقات چل رہے تھے، جس کا علم اس کی بیوی شیوانی کو ہوا تو گھر میں جھگڑے شروع ہو گئے۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ 20 سالہ شیوانی کی لاش سسرال کے صحن سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق شیوانی کی شادی پرمود سے 2018 میں ہوئی تھی۔ گھر والوں نے بتایا کہ پرمود اپنی ساس کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتا تھا، جس کے باعث گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔

AAJ News Whatsapp

دو روز قبل قتل سے پہلے بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسی جھگڑے کے دوران پرمود نے شیوانی کا قتل کر دیا اور پھر اپنے گھر والوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔

پولیس نے شیوانی کے اہل خانہ کی شکایت پر پرمود اور اس کے چند قریبی رشتہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

SON IN LAW

kills wife

after learning

of illicit relationship

with mother in law