Aaj News

حماس نے جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

حماس کو جنگ کے مکمل خاتمے کی بین الاقوامی ضمانتیں موصول ہو چکی ہیں، خلیل الحیہ سربراہ حماس مذاکراتی ٹیم
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2025 11:03am

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے اور باقاعدہ جنگ بندی کے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”ہم آج جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔“

جلا وطن حماس رہنما اور اعلیٰ مذاکرات کار خلیل الحیہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکا، عرب ثالثوں اور ترکی کی جانب سے حماس کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ غزہ پر جاری جنگ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

AAJ News Whatsapp

فلسطینی عوام سے خطاب کرتے ہوئے خلیل الحیہ نے کہا ”آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ہمارے لوگوں پر جنگ اور حملے کا خاتمہ ہوگا اور مستقل جنگ بندی کا آغاز اور اسرائیلی فوج کا انخلا شروع ہو جائے گا۔“

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اس معاہدے کے بعد جنگ بندی قائم رہے گی، امدادی سامان غزہ میں داخل ہو سکے گا اور مصر سے ملنے والی رفح سرحد دوبارہ کھول دی جائے گی۔

خلیل الحیہ کے مطابق، اس معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کاٹنے والے 250 فلسطینیوں اور جنگ کے آغاز کے بعد گرفتار کیے گئے 1,700 غزہ کے باشندوں کی رہائی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثالث ممالک اور امریکا نے اس معاہدے کی ضمانت دی ہے کہ جنگ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

Hamas' Gaza chief

group received

guarantees from

mediators, US

confirming war ended