Aaj News

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرپشن، منی لانڈرنگ کے خاتمے اور اثاثہ جات کی واپسی کا معاہدہ طے

معاہدےکا مقصدانسداد بدعنوانی میں دونوں ممالک کےدرمیان موثرتعاون، معلومات کا تبادلہ،مشترکہ تحقیقات میں معاونت کرنا ہے
شائع 09 اکتوبر 2025 11:15pm

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی ’پی ٹی وی‘ کے مطابق جمعرات کو پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثوں کی واپسی سے متعلق باہمی تعاون کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

یہ معاہدہ سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگران ادارے ”نزاهة“ کے صدر معالی مازن بن ابراہیم الکحموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے درمیان جدہ میں منعقدہ مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا کے لیے اثاثہ جات کی بازیابی کے بین الاداراتی نیٹ ورک (ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے دوران طے پایا۔

AAJ News Whatsapp

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے ادارے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے، مجرمانہ اثاثوں کی نشاندہی اور واپسی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

اس کے علاوہ باہمی قانونی معاونت کے معاملات اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کے لیے بھی اشتراک عمل پر اتفاق کیا گیا ہے، تاکہ سفارتی ذرائع سے درخواستوں کی مؤثر تیاری ممکن بنائی جا سکے۔

Pakistan saudi Arabia

pakistan saudia relation

pak saudia contract