سمندری طوفان ”شکتی“ کمزور ہونے لگا، کراچی سے اب کتنے کلو میٹر دور ہے؟
بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ”شکتی“ کمزور ہونے لگا، جو کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شکتی کی شدت میں کمی آگئی، طوفان کمزور ہو کر سائیکلونک اسٹورم کی صورت اختیار کر گیا ہے، اس وقت طوفان شکتی کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان شکتی مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان کے مرکز کے قریب سمندری ہوائیں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، سمندری طوفان کے زیرِ اثر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر سمندر میں لہریں بلند رہنے کا امکان ہے لہٰذا ماہی گیر 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
سائیکلون وارنگ سینٹر کراچی کے مطابق سمندر کی صورت حال آئندہ 24 گھنٹوں تک انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔