Aaj News

پاک بھارت میچ میں نیا تنازع: منیبہ علی کو ناٹ آؤٹ دینے کے بعد اچانک آؤٹ کیوں قرار دیا؟ نئی بحث چھڑگئی

تھرڈ امپائر کے فیصلے پر ٹیم مینجمنٹ ناخوش، کپتان نے فورتھ امپائر کو احتجاج ریکارڈ کرایا، سوشل میڈیا پر شائقین برس پڑے
شائع 05 اکتوبر 2025 08:42pm

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جارہے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے بھارت اور پاکستان کے میچ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، پاکستانی اوپنر منیبہ کا غلط رن آؤٹ دے دیا گیا۔

بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز سست طریقے سے کیا پاکستانی اوپنرز بھارتی بولنگ کے خلاف جدوجہد کرتی نظر آئیں تاہم اوپنر منیبہ علی کے غلط رن آؤٹ نے نیا تنازع کھڑا کردیا، امپائر نے ناٹ آؤٹ دینے کے بعد انہیں اچانک آؤٹ قرار دے دیا۔

بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی بلے باز منیبہ علی کے غلط رن آؤٹ پر کمنٹیٹر اور میدان میں موجود شائقین سب حیران نظر آئے۔

رن آؤٹ کی اپیل پر منیبہ علی کو تھرڈ امپائر نے پہلے ناٹ آؤٹ قرار دیا پھر آؤٹ قرار دیا، تھرڈ امپائر کے فیصلے پر منیبہ علی اور ٹیم مینجمنٹ ناخوش ہوئے اور ناراضی کا اظہار کیا۔

فاطمہ ثنا نے غصے کا اظہار کرکے فورتھ امپائر کو احتجاج ریکارڈ کروایا، پاکستانی کپتان باؤنڈری لائن پر امپائر سے کافی دیر بچث کرتی بھی نظر آئیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر بھی شائقین برس پڑے۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ منیبہ علی کریز میں تھیں لیکن جس وقت بال اسٹمپس پر لگی تو بیٹ ہوا میں تھا، قانون کے مطابق بیٹر ایک بار کریز میں آجائے تو بیٹ ہوا میں ہونے پر رن آؤٹ نہیں ہوتا۔

India vs Pakistan

Pakistan vs India

Ind Vs Pak

icc womens world cup 2025

Pakistan, Women’s World Cup

muneeba ali