Aaj News

قطر پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے

خلیل الحیہ نے قطری چینل العربی کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الحیہ نے بیٹے اور چیف آف اسٹاف کی شہادت کا ذکر کیا
شائع 05 اکتوبر 2025 03:31pm

قطر پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ منظرعام پر آگئے ہیں۔

اتوار کو قطری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک نئی ویڈیو میں حماس کے سینئر عہدیدار خلیل الحیہ، گزشتہ ماہ دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پہلی بار دکھائی دیے ہیں۔

خلیل الحیہ نے قطری چینل العربی کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الحیہ نے بیٹے اور چیف آف اسٹاف کی شہادت کا ذکر کیا ہے۔

حماس رہنما کا انٹرویو ریکارڈنگ کے بعد نشر کیا گیا تھا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں شہادت پانے والوں کے بارے میں بات کی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کو ایک ’’قربانی‘‘ کے طور پر بیان کیا، جس میں صبر اور فتح کی دعا کی گئی۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں سینئیر حماس رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے ہیں تاہم تنظیم نے واضح کیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ سمیت حماس کی قیادت محفوظ رہی تھی۔

اسرائیل نے قاتلانہ حملہ کرکے ان سمیت تمام فلسطینی مزاحمت کاروں کو ایک ساتھ شہید کرنے کی کوشش کی تھی۔

doha

hamas senior leader

chief negotiator

khalil al hayya

appeard first time In Interview

fisrt public appearance

since israeli assassination attemp