Aaj News

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ میں بھارتی مینز ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کیا اور اب ویمنز ٹیم نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2025 05:53pm

بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کردیا ہے اور ٹاس کے دوران بھارتی خاتون کپتان ہرمن پریت کور نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔

ایشیا کپ میں بھارتی مینز ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کیا، جس کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے بھی آج کوئی کسر نہ چھوڑی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ میچ کے ٹاس کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا، بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ روایتی مصافحہ نہیں کیا۔

آج پھر بھارتی ٹیم نے پھر بتادیا وہ کھیلنے نہیں سیاست کرنے آئی ہے، ایشیا میں 14 ستمبر کو پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستانی کپتانوں کے درمیان ہیڈ شیک نہیں ہوا تھا۔ اس حوالے سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ٹاس سے قبل کپتان سلمان علی آغا کو آگاہ کیا تھا۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پوسٹ میچ انٹرویو میں اس فتح کو آپریشن سندور سے جوڑ کر سیاسی بیان دینے والے پہلے کرکٹ کپتان بنے۔

AAJ News Whatsapp

ہینڈ شیک تنازع اور سوریا کمار یادیو پر جرمانہ نہ لگانے پر پی سی بی کے احتجاج اور میچ ریفری پائی کرافٹ کی معذرت کے بعد پاکستان نے ٹورنامنٹ جاری رکھا۔

سوریا کمار یادیو کو کھیل کی ساکھ خراب کرنے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم اپنی حرکتوں سے بازنہ آئی، فائنل کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تو ٹرافی اے سی سی کے دفتر بھجوادی گئی۔

بھارتی حکومت، میڈیا، بی سی سی آئی اور ان کے کھلاڑی ٹرافی کے لیے اب تک مچل رہے ہیں جب کہ محسن نقوی کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کے دفتر آئیں اور لے جائیں۔

icc womens world cup 2025

no handshake

continues