بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں پر مقامی قبائل کا حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود علاقے کو خالی کرنے سے انکار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کلی آدم زئی کورکی کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو علاقے سے جانے کی اپیل کی، مگر دہشت گردوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کرتے رہے۔ اس اشتعال انگیزی کے بعد قبائل نے اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوئے۔
مقامی قبائل نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے کو کسی صورت دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بہادر عوام پر فتنۃ الہندوستان کا اصل چہرہ اب واضح ہو چکا ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور مقامی روایات پامال کرنے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اس فتنے کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ بلوچ اقدار سے۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔