Aaj News

خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک 20 سے زائد زخمی

فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے
شائع 04 اکتوبر 2025 01:23pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ سازش ناکام بنا دی۔

AAJ News Whatsapp

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کی کامیابی پر زہری کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور تعاون کا عزم کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی قربانیاں اور کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ملک کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

khuzdar

security forces operation

Inter Services Public Relations (ISPR)