ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سات بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الخوارج“ کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔