Aaj News

غزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے وہ اس شہر سے نکل جائیں، اسرائیلی وزیر دفاع کی پھر دھمکی

غزہ کے لوگ شہر سے نہ نکلے تو انہیں بھرپور طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2025 11:15am

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھرغزہ شہر کے تمام شہریوں کو علاقے سے انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک پیغام میں وارننگ دی ہے کہ، “یہ غزہ سٹی کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ اس شہر سے نکل کر جنوبی غزہ کی طرف چلے جائیں۔

انہوں نے لکھا کہ، “ اس کے بعد انہیں دہشت گرد اور دہشت گردوں کا حامی تصور کیا جائے گا۔ اور انہیں بھرپور طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے قحط زدہ غزہ شہر سے اب تک تقریباً 4 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں۔

غزہ کے باسیوں نے بتایا کہ نقل مکانی کے دوران راستے میں بھی صیہونی فوج کی اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 77 فلسطینی شہید اور 222 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہدا میں امداد کے منتظر دو افراد بھی شامل ہیں۔ جبکہ بمباری سے چوالیس زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں، پناہ گاہوں اور خیمہ بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 225 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 68 ہزار 938 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

threatens

israel katz

to leave gaza

gaza people