Aaj News

’اگلی بار ہاتھ ملائیں گے؟‘، سوال پر بھارتی کپتان کی ہٹ دھرمی برقرار

لوگ کہتے ہیں کہ یہ بس ایک اور میچ ہے، لیکن فائنل فائنل ہوتا ہے، بھارتی کپتان
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2025 11:55am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بھارتی اخبار کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ہینڈ شیک تنازع پر اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ، ”میں نہیں جانتا پاکستان کے ساتھ اگلے میچ میں کیا ہوگا ابھی تو یہ لمحہ ہے جسے ہم انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔“

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب 35 سالہ سوریا کمار سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنے پاکستان کو کمزور حریف دینے کے بیان پر پچھتا رہے ہیں، تو انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ، “ بالکل نہیں! اگر یہ فائنل ہوتا تو سخت مقابلہ ہوتا، فائنل ایک موقع ہوتا ہے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ، “ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بس ایک میچ ہے، لیکن فائنل تو فائنل ہوتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ ناک آؤٹ گیم ہے، آپ نے اس کے لیے بہت محنت کی ہوتی ہے۔ دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن میرے ذہن میں کبھی نہیں آیا کہ میں نے کچھ غلط کہا ہے۔ میں اپنی ٹیم کو دیکھتا ہوں، جب وہ پریکٹس کرتے ہیں یا میچ میں کھیلتے ہیں، تو مجھے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال میں کھیل سکتے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے میں نے وہ بات کہی تھی۔“

AAJ News Whatsapp

واضح رہے سوریا کمار یادو نے ایشیا کپ 2025 کے دوران اُس وقت بڑی بحث چھیڑ دی تھی جب انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ اب پاکستان کو سخت حریف نہیں سمجھتے۔ وہیں پاکستانی کپتان سلمان آغاز سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر بھارتی کپتان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سابق بھارتی کھلاڑی کا پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیان

ایشیا کپ دوران جہاں موجودہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ نہ ملا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا تھا وہیں سابق بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان کے خلاف نفرت میں بہت آگے نکلتے ںظر آئے۔

سابق بھارتی اسپنر امت مشرا نے حال ہی میں ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر کہا کہ، “کیا کوئی قانون ہے کہ ہمیں ہاتھ ملانا ہی ہوگا؟ ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم آپ سے دوستی نہیں کرنا چاہتے، ہم ہاتھ نہیں ملانا چاہتے، یہ ہماری مرضی ہے۔ قوانین کی کتاب میں کہیں لکھا ہے کیا کہ ہاتھ ملانا ضروری ہے؟ انہوں نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ تین میچ کھیلے اور تینوں میں آپ کو ہرایا۔ اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ کہ ہم آپ سے دوستی کریں؟ ہمیں کیوں کرنا چاہیے؟ ہندوستانی ٹیم نے ہاتھ نہ ملا کر بالکل صحیح کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، ”میں پوری بھارتی ٹیم کو سلام کرتا ہوں کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم رہی۔ اگر ہم چاہتے تو کھیلتے ہی نہیں۔ اگر آپ نے جرمانہ کرنا تھا تو ہم ادا کر دیتے، لیکن ہم نے آپ کی عزت کی اور آپ کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ آپ اس کے مستحق نہیں ہیں، یہ بالکل واضح ہے، آپ مستحق نہیں ہیں۔“

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں انڈیا نے پاکستان کو تین میچز میں شکست دی تھی جن میں اتوار کو کھیلا گیا فائنل بھی شامل تھا۔ گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے کے میچز یکطرفہ ثابت ہوئے تھے، جبکہ فائنل سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تھا تاہم جیت بھارت کے حصے میں آئی تھی۔

فائنل میچ میں بھارتی کھلاڑی تلک ورما نے ناقابلِ شکست 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

surya kumar yadav

india captain

India Pakistan Asia Cup 2025

Handshake Controversy