Aaj News

اسپورٹس برانڈ ’ریبوک‘ کی اسرائیلی جرسیوں سے لوگو ہٹانے کی تردید

'ہم سیاست نہیں کرتے، ہم کھیل کرتے ہیں'، ریبوک ترجمان
شائع 01 اکتوبر 2025 12:27pm

عالمی کھیلوں کے ساز و سامان بنانے والی کمپنی ’ریبوک‘ نے اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے جرسیز سے اپنا لوگو ہٹانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) سے وابستہ کمپنیوں کے خلاف بین الاقوامی بائیکاٹ کی اپیلیں بڑھ رہی ہیں۔

اس تنازعے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ریبوک نے اپنے اسرائیلی ڈسٹری بیوٹر ’ایم ایس جی‘ کو قومی ٹیم کے لیے فراہم کیے گئے جرسیز سے لوگو ہٹانے کی ہدایت دی۔

پاکستانی باکسر نے بنکاک میں بھارت کو رسوا کردیا، سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ اقدام بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ، سیکشنز ( بی ڈی ایس) تحریک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت کیا گیا۔ آئی ایف اے نے ممکنہ قانونی کارروائی کی دھمکی دی اور ریبوک پر الزام لگایا کہ وہ بائیکاٹ کے دباؤ کے سامنے جھک گئی۔

شعیب اختر کی بھول پر ابھیشیک بچن نے پاکستان ٹیم کو ٹرول کر دیا

ریبوک کے ایک ترجمان نے 30 ستمبر کو رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے کہا، ’ریبوک اپنی ثقافتوں کو میدان کے اندر اور باہر متحد کرنے کے ریکارڈ پر فخر محسوس کرتی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کہ ریبوک نے آئی ایف اے سے قومی ٹیم کے جرسیز سے اپنا لوگو ہٹانے کی ہدایت دی، بالکل غلط ہیں۔ ہم اپنی برانڈ اور مقامی لائسنس ہولڈر کی آئی ایف اے کے ساتھ وابستگی کو جاری رکھیں گے۔ ہم سیاست نہیں کرتے، ہم کھیل کرتے ہیں۔‘

آئی ایف اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے بین الاقوامی میچز کے لیے آفیشل جرسیز میں ریبوک کا لوگو پہلے کی طرح موجود رہے گا۔ اسرائیل کے کھلاڑی، جو ریبوک کے اسپانسرڈ جرسیز پہنے ہوئے تھے، نے 5 ستمبر کو مالڈوا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ سے قبل چیسینا میں گروپ فوٹو کے لیے پوزبھی دیا۔

world

sports