بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، 18 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیرراز ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیے، جن میں مجموعی طور پر 18 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان کے قبضے سے بھی بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔