Aaj News

دفتر آؤ، ٹرافی لے جاؤ : محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو ٹکا سا جواب

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی رویے کی مذمت
شائع 30 ستمبر 2025 09:48pm

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے حالیہ اجلاس میں ایک دلچسپ صورتِ حال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے حکام نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حصول پر بار بار اصرار کیا۔ تاہم، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ”اب اگر ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو خود دفتر آکر مجھ سے لے جائیں۔“

AAJ News Whatsapp

میڈیا ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بارہا ٹرافی کا مطالبہ دہراتے رہے، جس پر محسن نقوی نے واضح کر دیا کہ ”یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔“

ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کامیاب رہا، ریکارڈ ویورشپ ہوئی، اگلا ایشیا کپ 2027 میں بنگلادیش میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے مسلسل اصرار پر محسن نقوی نے یاد دہانی کروائی کہ فائنل کے بعد وہ خود اسٹیج پر ٹرافی دینے کے لیے موجود تھے، لیکن بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

محسن نقوی نے مزید کہا ”اگر اب بھارت کو ٹرافی چاہیے تو اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے لے لیں یا باضابطہ تقریب منعقد کر کے وصول کریں۔“

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نائب صدر کا تقرر نہ ہوسکا،نائب صدر کے لیے دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ راجیو شکلا اے سی سی اجلاس میں آن لائن شریک تھے، ٹرافی نہ ملنے کے بعد بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کانفرس چھوڑ کر چلے گئے۔

Indian team wants the trophy

the captain

should come

to the office

and take it from me