Aaj News

پاکستان کا زمین کے قریب مار کرنے والے ’فتح-4‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

فتح فور کی ٹیرین ہَگنگ پرواز کی خصوصیت اسے دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے میں مدد دیتی ہے
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2025 06:35pm

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ جدید کروز میزائل ”فتح-4“ کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فتح-4 میزائل 750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح-4 جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس ہے اور اس کی ٹیرین ہَگنگ پرواز کی خصوصیت اسے دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ میزائل پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹم کی رینج، مؤثریت اور بقا کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

AAJ News Whatsapp

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی لانچ کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، سینئر عسکری افسران، دفاعی سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

اس کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے قوم، سائنسدانوں اور فوج کو مبارکباد دی ہے۔

فتح-4 کا یہ تجربہ پاکستان کے دفاعی نظام کی خود انحصاری اور تکنیکی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ISPR

Fatah IV Cruise Missile