Aaj News

پاکستانی باکسر نے بنکاک میں بھارت کو رسوا کردیا، سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں، سمیر خان
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2025 11:36am

پاکستان نوجوان باکسر سمیر خان نے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (یو بی او) یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا ہے۔

سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آ غاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔

AAJ News Whatsapp

پاکستانی باکسر کے ”جیٹ سیلیبریشن“انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا تھا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔

میچ جیتنے کے بعد سمیرخان کا کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا، مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔

نوجوان باکسر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔

Pakistani Boxer

beat indian boxer

Universal Boxing Organization

youth world bentumwight championship