Aaj News

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

اختتامی تقریب فاتح ٹیم کو ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2025 01:18am

بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

ایشیا کپ کے فائنل میں تاریخی جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے اور اسپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔

اُدھر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انعامی تقریب تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم پر موجود رہے۔

AAJ News Whatsapp

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے۔ انہوں نے کہا وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اس دوران بھارتی ٹیم کے رویے کو مودی حکومت کی جنگی شکست کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے، جس نے کھیل کے میدان میں بھی ہٹ دھرمی اور تنازع پیدا کر کے کھیل کے اصل جذبے کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایشیا کپ کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے نہ ہاتھ ملانا اور فائنل سے پہلے کپتانوں کی مشترکہ تصویر لینے سے انکار نے اس واقعے کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بدترین موقع ہے جو بھارتی حکومت کی جنگی جنونیت کی وجہ سے دنیا کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔

Indian Team

refuses to

accept trophy

from Mohsin Naqvi