Aaj News

امریکا: شمالی کیرولائنا میں کشتی سوار حملہ آور کی بار پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

مشتبہ شخص کو اوک آئلینڈ میں حراست میں لے لیا گیا
شائع 28 ستمبر 2025 05:59pm

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں کشتی پر سوار شخص کی کنارے پر قائم بار پر ہولناک فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

ساوتھ پورٹ میں پیش آنے والی اس فائرنگ کا وقت رات 9:30 بجے کے قریب بتایا گیا ہے، جب کشتی بار کے قریب پہنچی اور کشتی پر موجود حملہ آور نے فائرنگ کی۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد یو ایس کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے اوک آئلینڈ میں اسے حراست میں لے لیا۔

AAJ News Whatsapp

حکام نے بتایا کہ گرفتار کیا گیا شخص حملہ آور کی تفصیلات سے میل کھاتا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

یہ واقعہ امریکا میں بارز، ریستوران، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر بڑھتے ہوئے مسلح حملوں کی ایک اور کڑی ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، اس سال امریکا میں کم از کم 320 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Amrica

Boater shoots

people on

shore

in North Carolina