موسم کی مار: پاک بھارت فائنل آج کھیلا نہ جا سکا تو کیا ہوگا؟
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار بھارت اور پاکستان فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ معرکہ دبئی میں آج اتوار کے روز کھیلا جارہا ہے۔
اب تک ٹورنامنٹ میں موسم خوشگوار رہا ہے اور بارش نے کوئی رخنہ نہیں ڈالا، لیکن شائقین کرکٹ کے ذہن میں یہ سوال موجود ہے کہ اگر فائنل بارش سے متاثر ہو گیا تو کیا ہوگا؟
ایشین کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق اگر میچ ”نو رزلٹ“ قرار پایا تو ٹرافی دونوں ٹیموں میں بانٹ دی جائے گی۔
سوریا کمار یادو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف شکایت آئی سی سی میں درج
تاہم پیر کے روز ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے جس کے باعث ٹرافی کے مشترکہ طور پر جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دو ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا ہو۔
موسمیاتی ادارے ایکیو ویدر کے مطابق دبئی میں اتوار کے روز درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ ”ریئل فیل“ 42 ڈگری ہوگا۔ اس شدید گرمی میں میچ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
فائنل میں بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ اس وقت ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جنہوں نے چھ میچوں میں 309 رنز بنائے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ شاندار 204.64 ہے۔ وہ تین نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں اور سب سے بڑی اننگز 75 رنز کی کھیلی ہے۔
بائیکاٹ سے یوٹرن؛ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان
دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نو وکٹوں کے ساتھ قومی ٹیم کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں اور مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان دونوں کے درمیان مقابلہ فائنل کے نتیجے کو طے کرنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
میچ سے قبل بھارت کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے کہا کہ ’شاہین ایک جارحانہ باؤلر ہے جو حریف بلے باز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرے گا، اور ابھیشیک بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں۔ اب تک جب بھی یہ دونوں آمنے سامنے آئے ہیں، دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اپنی نشستوں سے جُڑ گئے۔ یہ کرکٹ کے لیے ایک شاندار لمحہ ہے۔ اس اتوار کو ہم سب اس دلچسپ مقابلے کے منتظر ہیں۔‘
یہ تاریخی فائنل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک ایسا معرکہ ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔