Aaj News

بھارتی اداکار و سیاستدان تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

90 سے زائد زخمی، ہلاک شدگان میں 9 بچے بھی شامل، تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا واقعے کی تحقیقات کا اعلان
شائع 28 ستمبر 2025 07:47pm

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اداکار و سیاستدان تھلاپتی وِجے کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ تامل ناڈو کے ضلع کروُر میں پیش آیا جہاں تھلاپتی وجے اپنے سیاسی جماعت ٹی وی کے کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تامل ناڈو کے ضلع کارُو کی ایرودے ہائی وے پر پیش آیا۔

جہاں شہری اپنے پسندیدہ ایکشن ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

جیسے ہی اداکار وجے اسٹیج پر نمودار ہوئے ہزاروں مداح ان کی طرف لپکے اور دھکم پیل میں کچلے گئے۔ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

افراتفری، رش اور بھیڑ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ 90 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی کے مقام پر 10 ہزار افراد کی گنجائش تھی،لیکن وہاں 50 ہزار لوگ جمع ہوگئے جوکہ حادثے کی وجہ بنا۔

AAJ News Whatsapp

عینی شاہدین کے مطابق کارکنوں نے فوراً شور مچایا اور وجے نے اپنا خطاب روک کر پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کو ہوش میں لانے کی کوشش کی، تاہم ریسکیو ٹیموں کو بھیڑ میں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں 9 بچے بھی شامل ہیں اور واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک زندہ بچ جانے والے شخص بیکنشکا نے دی ہندو اخبار کو بتایا کہ ہجوم نے اچانک اسے دھکیل دیا اور بعد میں وہ بے ہوش ہو گیا، دیگر افراد نے کہا کہ ناقص انتظامات اور طویل انتظار نے صورتحال کو خطرناک حد تک قابو سے باہر کر دیا۔

یاد رہے کہ تھلاپتی وجے جنوبی بھارت کے صفِ اول کے اداکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے اور ان کی پارٹی تاملگا ویٹری کزگم (TVK) تمل ناڈو میں بھرپور عوامی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

india

Stampede at superstar

Thalapathy Vijay's rally

in Tamil Nadu

31 people killed