Aaj News

خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی
شائع 25 ستمبر 2025 02:55pm

خانہ کعبہ کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حُمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں سعودی شہر البوکریہ میں پیدا ہوئے۔ وہ طویل عرصے سے علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور 1984 سے خانہ کعبہ کے امام کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

اس کے علاوہ وہ میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت بھی کر چکے ہیں، جسے عالم اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔

علماء کا کہنا ہے کہ شیخ صالح بن حمید کی تقرری سعودی عرب کے علمی و مذہبی اداروں کے لیے ایک نئی سمت متعین کرے گی، کیونکہ وہ نہ صرف ممتاز فقیہ اور مفسر سمجھے جاتے ہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دینی رہنمائی کے حوالے سے ان کی خدمات وسیع پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہیں۔

Saudi Arabia

Sheikh Saleh bin Hamid

Grand Mufti of Saudi Arabia

Imam e Ka'aba