Aaj News

امریکا کے شہر ڈیلس میں حراستی مرکز پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

حملہ آور کی لاش قریبی رہائشی عمارت کی چھت پر ملی
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2025 10:35am

امریکا کے شہر ڈیلس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے فیلڈ آفس اور حراستی مرکز پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مقامی اور وفاقی حکام کے مطابق حراستی مرکز پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیلس پولیس کے مطابق صبح تقریباً 6 بج کر 40 منٹ پر شمال مغربی ڈیلس میں واقع آئی سی ای آفس کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ مشتبہ شخص نے قریبی عمارت سے دفتر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

AAJ News Whatsapp

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا میک لافلن نے کہا کہ آئی سی ای کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ حملے کے متاثرین میں آئی سی ای کے زیر حراست افراد، مقامی سکیورٹی عملہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ ایک فیلڈ آفس میں پیش آیا، جہاں حال ہی میں گرفتار افراد کی مختصر مدت کے لیے کارروائی اور دستاویزات مکمل کی جاتی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس وقت متاثرین کو پروسیسنگ اور ملک بدری کے لیے عمارت میں لے جایا جا رہا تھا۔

فاکس نیوز اور دیگر مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی لاش قریبی رہائشی عمارت کی چھت پر ملی، امکان ہے کہ اس نے اسنائپر رائفل کے ذریعے فائرنگ کی۔

Amrica

one dead

two injured

in shooting

federal detention

center in Dallas